سیلاب متاثرہ افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا،وزیر خزانہ

download-21.jpg

گلگت( خصوصی رپورٹ) وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے اسمبلی اجلاس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے تحریک التوا پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لاکر ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کرینگے. موسمیاتی تبدیلیوں سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے قدرتی آفات رونما ہورہے ہیں. ہماری حکومت محدود وسائل کے باوجود شروع دن سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں پورے گلگت بلتستان میں لوگ متاثر ہوئے ہیں جنکی بحالی کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں انشااللہ متاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائیگا. وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت کا کردار اہم ہے اپوزیشن کے دو ست بھی وفاقی حکومت سے تعاون کیلیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ متاثرین کی بحالی بروقت ممکن ہوسکے.

شیئر کریں

Top