اسلام آباد(بادشمال نیوز) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے مشیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی تباہ کاریوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کیا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں وفاقی حکومت کے ذریعے بھرپور تعاون کریں گے۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ وہ وفاقی حکومت کے ذریعے متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے اور عوامی مسائل پر قابو پانے کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی تاکہ علاقے میں سیلابی تباہ کاریوں کا خود جائزہ لیں۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان جاری مختلف پی ایس ڈی پی منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکے