سینئر وزیر کا ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ،مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہمی کا حکم

12345-264.jpg

سکردو (بیورو رپورٹ)صوبائی سینئر وزیر گلگت بلتستان راجہ زکریا مقپون اور کمشنر بلتستان نے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ جہاں پہ سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام سولرائزیشن آف ٹراما اینڈ آئسو لیشن سنٹر کا افتتاح۔ صوبائی وزیر جنگلات و سینئر منسٹر راجہ زکریا نے کمشنر بلتستان کے ہمراہ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کا دورہ کیا اور تمام ڈیپارٹمنٹ و شعبہ جات کا معائنہ بھی کیے اور عوام کے ساتھ ہیلتھ کے حوالے سے بات چیت بھی کیا اور مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات بہم پہنچانے کے احکامات صادر کیے اس موقع پر سینئر منسٹر اور کمشنر بلتستان نے سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام سولرائزیشن آف ٹراما اینڈ ایسولیشن سنٹر کا افتتاح بھی کیا جس سے ایمرجنسی سینیٹرز و دیگر شعبہ جات میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل کافی حد تک ممکن ہو پائے گی دریں اثنا میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلتستان ریجن ڈاکٹر سید صادق شاہ نے سینئر منسٹر اور کمشنر بلتستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں

Top