شادی کی تقریبات: جنید صفدر کی والدہ کے ساتھ نئی تصویر وائرل

271913_3979439_updates.jpg

(ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

جنید صفدر اِن دنوں اپنی شادی کے سلسلے میں پاکستان میں قیام پذیر ہیں، انہوں نے شادی کے حوالے سے ہونے والی ایک نجی تقریب کی تصویر انسٹا اسٹوری پر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر بڑے سے لان میں بیٹھے دو بچوں سے باتیں کررہے ہیں جب کہ ایک اور تصویر سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کی گئی جس میں وہ اپنی والدہ مریم نواز کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں بیٹھے ہیں۔

تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی تقریب میں لی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جنید صفدر نے کچھ ویڈیوز شیئر کیں جس میں بتایا کہ وہ مانسہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جب کہ جنید صفدر شادی کی تقریبات میں معروف پاکستانی ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (HSY) کے تیار کردہ کپڑے پہنیں گے۔

شیئر کریں

Top