شرپسندوں کیساتھ سختی سے نمٹاجائیگا،کائرہ ،وفاقی وزارت داخلہ کرداراداکرے،امجدایڈووکیٹ

5c871a99be0d9-4.jpg

گلگت ( این این آئی ) قائد حزب اختلاف و صوبائی صدر پی پی پی امجد حسین ایڈووکیٹ نے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ سے رابطہ کر کے گلگت شہر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی قائد حزب اختلاف نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے وفاق سے بھرپور کردار ادا کرنے اورقانون نافذ کرنے والے ریاستی اداروں کو فوری متحرک کرنے اور شرپسند عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ وفاقی وزرات داخلہ امن و امان کی بحالی کیلئے براہ راست کردار ادا کرئے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوعںنے کہاکہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ مشیر امور کشمیر نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے،واقعہ میں ملوث افراد کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ فرقہ واریت پر مبنی سرگرمیوں میں ملوث شر پسند عناصروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا عوام،عْلمائے کرام اور میڈیا سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

شیئر کریں

Top