اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان آل رانڈر شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں ذاتی ریسٹورینٹ کھول لیا۔شعیب ملک کے ریسٹورینٹ دی رائس بال کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم ، کپتان بابر اعظم، کرکٹر حسن علی، امام الحق ، وہاب ریاض اور سابق کوچ وقار یونس سمیت دیگر نے شرکت کی۔ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عاطف اسلم سے ملتے اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔شعیب ملک کی جانب سے افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم کی حیران کن شرکت پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔شعیب نے اپنی ٹوئٹ میں عاطف اسلم کی سرپرائز انٹری پر ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سر تسی گریٹ ہو۔دوسری جانب دیگر کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے شعیب ملک کے ریسٹورینٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔