شگرمیں معیاری تعلیم خواب بن گئی ہے،سخاوت جوادی

شگر( نامہ نگار)علمائے امامیہ شگر کے رہنما اور نائب امام جمعہ جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ شگر شیخ سخاوت جوادی نے کہا گہ وفاقی حکومت کی دی جانے والی پوسٹوں شگر کو سب سے کم پوسٹ ملنے کی خبریں درست ہیں تو یہ شگر کے ساتھ سراسر ناانصافی ہوگی حکومت اور وزیر تعلیم اس ناانصافی کا ازالہ ابھی سے کریں جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ میں نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شگر ہر لحاظ سے پسماندگی کا شکار ہیں اور اطلاعات کے مطابق شگر میں اساتذہ کی تعداد کھرمنگ سے بھی کم ہیں جس کے باعث معیاری تعلیم ہم سب کے لئے ایک خواب بن کررہ گئی ہے الحمدللہ سے وزیر تعلیم جیسی وزارتہمیں ملی ہوئی ہے اس دفعہ بھی محکمہ تعلیم شگر کی قسمت نہیں جاگی اور مطلوبہ اساتذہ نہ ملی تو آئندہ کبھی نہیں ملیں گے لہٰذا وزیر تعلیم راجا اعظم خان سے اپیل ہے کہ وہ تعلیمی مسائل حل کرنے کے لئے اپنا صوابدید اختیارات استعمال کرتے ہوئے شگر کے ساتھ امتیاز ی سلوک کو بند کرنے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ گندم سبسڈی ہمارا حق ہے اسے ہر صورت بحال رکھنے کے لئے عوامی نمائندے اپنا کردار ادا کریں۔ اور گلگت بلتستان کی حکومت زمین کے حوالے سے وزیر اعظم کے احکامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔

شیئر کریں

Top