شگر( سٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی شگر کے صدر وزیر جعفر نے اپنی ٹیم مکمل کرلی ۔تنظیم سازی مکمل ۔شگر کے 9 یونین کونسلوں کے تمام یونین کونسلز میں منتخب جیالوں کو عہدے تقسیم کردئیے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع شگر کے صدر وزیر جعفر نے شگر بھر کے تمام یونین کونسلوں میں علما ونگ،پی ایس ایف،خواتین ونگ پی وائی او اور لیبر ونگ کے صدور منتخب کرلیے جس جس کے ساتھ شگر ضلع میں پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق ضلعی صدر نے تنظیم سازی کے سلسلے میں تمام یوسیز کا دورہ کیا اور جیالوں سے باہمی مشاورت کے بعد پارٹی کے زیلی تنظیموں کے صدور کے لئے نام مانگے گئے اور تمام یوسیز کے ذمہ داروں کی جانب دئیے گئے ناموں کو پارٹی کی قیادت سے منظور کروا کر تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان عہدیدار وں سے حلف لیا جائے گا اور قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ چہلم کے بعد ہونے والے ورکر کنونشن کے موقع پر صوبائی قائدین موجود ہوں گے اس موقع پر صوبائی صدر ضلعی صدر سے حلف لیں گے اور ضلعی صدر زیلی تنظیموں کے عہدیداروں سے حلف لیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ضلعی صدر ایک بار پھر یوسیز کا دورہ کریں گے اور ناراض جیالوں کو منانے کوشش کریں گے
شگرمیں پی پی اورزیلی تنظیموں کی تنظیم سازی مکمل،صدورمنتخب،جیالے ناراض
