فروٹ نرسری ہشوپی شگر میں منعقدہ تقریب میں اسلام آباد سے آئے ماہرین فلوریکلچر شاہد ندیم اور ارسلان نے طالبات کو ٹریننگ دی
پھولوں کو بہترین طریقے سے تر تیب دینا ایک پروفیشن ہے جس کو اپنا کر شوق کے ساتھ آمدنی میں اضافے کا بھی باعث بنا سکتے ہیں،ماہرین
شگر( سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت شگر کے زیر اہتمام پھولوں کی دیکھ بھال اور اس کی مارکیٹنگ کے حوالے ٹریننگ کا انعقاد ،اسلام آبا دسے آئے ہوئے ماہرین نے پھولوں کی(باقی صفحہ 7بقیہ نمبر48)
اہمیت اس کی دیکھ بھال اور اس کی مارکیٹینگ کے ذریعے سے ہونے والے فوائد سے شرکاء کو آگاہ کیا اس ٹریننگ میں کالج کی طلبہ شریک تھیں جنہیں فلاور اریجمنٹ ٹریننگ دی گئی۔ فروٹ نرسری ہشوپی شگر میں منعقدہ تقریب میں اسلام آباد سے آئے ہوئے ماہرین فلوریکلچر شاہد ندیم اور ارسلان نے طالبات کو ٹریننگ دیتے ہوئے فلاور اریجمنٹ کے فوائد سے آگاہ کیا۔ اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پھول انسانی ماحول کا ایک خوبصورت جز ہے۔ پھول خوبصورتی اور خوشبو پھیلانے کے ساتھ ساتھ انکم بڑھانے کا ایک زریعہ بھی ہے۔ پھولوں کو بہترین طریقے سے تر تیب دینا ایک پروفیشن ہے جس کو اپنا کر شوق کے ساتھ ساتھ آمدنی میں اضافے کا بھی باعث بنا سکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر شگر غلام اللہ ثاقب کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت شگر اپنے طلبہ و طالبات کے لیے ایسے مزید پروگرام کا نعقاد کرتے رہیں گے جس سے عوام میں اس فیلڈ سے متعلق شعور آئے گا اور عوام اس کو شوق کے ساتھ ساتھ بطور آمدنی زرائع کے طور پر بھی استعمال کریں گے
ورکشاپ
شگر محکمہ زراعت کے زیر انتظام پھولوں کی مارکیٹنگ کیلئے تربیتی ورکشاب
