شگر(نامہ نگار)ایوئیرنیس فورم شگر پہ خطاب کرتے ہوئے محمد ظہیرعباس نے کہا ہے کہ شگر میں بجلی کا بحران ہے ۔ اکثر جگوں پر لوڈ شیڈنگ ہے۔ شگر سنٹر میں روزانہ لوگوں کے گھروں میں چھاپہ لگا کر ہیٹر وغیرہ جلانے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہیں حالنکہ عوام بل بھی ادا کرتے ہیں مگر افسر شاہی کے دفتروں اور رہائش گاہوں میں بڑے بڑے ہیٹر جلاتے ہیں اور بل بھی نہیں دیتے۔ ان کے رہائش گاہوں پر نہ کبھی چھاپہ لگتے ہیں اور نہ ہی کوئی جرمانہ۔ حالنکہ ان آفیسروں کو سردیوں میں تنخواہ کے ساتھ لکڑی کے پیسے بھی ملتے ہیں۔ پیسے کھا کے دفتروں میں چھوٹے ملازم ٹھٹھر رہے ہیں اور افسر شاہی مزے اڑا رہے ہیں۔ محکمہ کے ملازمین انصاف سے کام کریں اور غریبوں کے ساتھ تھوڑا نرمی کریں اور افسر شاہی سمیت صاحب وسعت لوگوں کے گھروں پہ چھاپہ لگائیں۔