نگر حلقہ چار کی معروف سیاسی شخصیت کو معاون خصوصی مقرر کرکے محکمہ واٹر منجمنٹ کا قلمدان سونپ دیاگیا،نوٹیفکیشن جاری
تحریک انصاف امیدوار آغاذوالفقاربہشتی کی سپورٹ پر بھی اتفاق کرلیاگیا،حکومتی معاونین کی تعدادتین ہوگئی
گلگت (سپیشل رپورٹر) اسلامی تحریک کے رہنما شیخ باقر تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بن گئے نوٹفکیشن جاری گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورننس آرڈر 2009کے رول آف بزنس کے تحت اختیارات بروئے کارلاتے ہوئے گورنرگلگت بلتستان کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے نگر حلقہ چار کے معروف سیاسی شخصیت شیخ باقر کو معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرکے محکمہ واٹر منجمنٹ کا قلمدان سونپ دیدیاگیا ۔قابل ذکر ہے کہ نگر حلقہ چار کے ضمنی الیکشن سے قبل ہی وزیراعلیٰ نے اسلامی تحریک کے سابق امیدوار برائے اسمبلی شیخ باقر کو توڑتے ہوئے معاون خصوصی کے عہدے کی پیش کش کرکے تحریک انصاف میں شمولیت پر قائل کرلیاتھا اور تحریک انصاف کے امیدوار آغاذوالفقار علی بہشتی کی سپورٹ کرنے پر باہمی اتفاق کیا گیاتھا جس کے بعد پیر کے شام اسلامی تحریک کے سابق رہنما شیخ باقر اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کی کشتی میں سوارہوتے ہی گلگت بلتستان حکومت نے معاون خصوصی مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردیا ۔شیخ باقر کو معاون خصوصی کا عہدہ ملنے کے بعد گلگت بلتستان حکومت مٰیں معاونین کی تعدادتین ہوگئی ۔
شیخ باقر
شیخ باقر تحریک انصاف میں شامل، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بن گئے
