صحت کارڈ،گلگت بلتستان کے ڈیڑھ لاکھ خاندان مستفیدہونگے،وزیراطلاعات

12345-265.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات ،منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان کا میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ صحت کارڈ کا اجرا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا انقلابی قدم ہے جس سے ملک بھر کے غریب خاندان مفت اور معیاری علاج کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وژن اور انکے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات آنے والی نسلوں تک ملتے رہینگے، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سکردو میں گلگت بلتستان کے رہائشی افراد کا شناختی کارڈ ہیلتھ کارڈ قرار دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گزشتہ کل سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو شناختی کارڈ پر علاج کی سہولت حاصل ہے اور شناختی کارڈ کے زریعے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت شروع ہو چکی ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں حکومتوں اور وزرا اعظم نے صحت سمیت تمام شعبہ جات کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا ملک بھر میں ایک ایسا ہسپتال نہ بنا سکے جہاں غریب تو درکنار اپنا علاج بھی کراسکیں، تاریخ میں پہلی دفعہ ملک کو عمران خان کی صورت میں ایسا وزیر اعظم ملا جس نے غریب کو مفت معیاری علاج کی سہولت انکے شناختی کارڈ پر دینے کی سہولت دی، ملک بھر میں معیاری اور بڑے ہسپتالوں میں آج غریب اپنا علاج کراتے ہوئے مشکل محسوس نہیں کرتا، ہیلتھ کارڈ وزیر اعظم عمران خان کا ملکی تاریخ میں انقلابی اور تاریخی اقدام ہے جس سے گلگت بلتستان میں ڈیرھ لاکھ خاندان اپنے پیاروں کا مفت علاج کراسکیں گے، انشا اللہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار مزید وسیع کرینگے, تاکہ غریب کو صحت کی تمام تر سہولیات میسر آسکے، صحت کارڈ کے اجرا پر ملک کی عوام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشکور ہیں۔

شیئر کریں

Top