صدرنے مہدی شاہ کوگورنرگلگت بلتستان بنانے کی منظوری دیدی

download-11.jpg

SONY DSC

گلگت(بیورو رپورٹ)سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کر لی ۔گورنر سیکرٹریٹ گلگت بلتستان نے سمری منظور ہونے کی تصدیق کر دی اور بتایا ہے کہ سمری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے ذریعے وزیراعظم کو بھجوا دی گئی تھی جہاں سے سمری ایوان صدر کو بھجوا ئی گئی صدر مملکت نے ہفتہ کے روز منظوری دیدی ۔ادھر اپوزیشن لیڈر امجد ایڈووکیٹ نے رابطے پر سمری کی منظوری پر لاعلمی کااظہارکیاہے دریں اثناء سید مہدی شاہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ایک روز قبل مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے سید مہدی شاہ سے رابطہ کر کے ہفتہ کے روز اہم پیش رفت ہونے کی اطلاع دی تھی۔گورنر سیکرٹریٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے ۔سوشل میڈیا پرسید مہدی شاہ کی گورنر کی حیثیت سے تقرری کی خبروں کی پیپلزپارٹی اور سید مہدی شاہ کی طرف سے کوئی تردید بھی سامنے نہیں آئی اس بارے میں پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی رھنما انتہائی محتاط نظر آئے۔قابل ذکر ہے کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان نے گورنر کے لیے چار امیدواروں کو نامزد کر کے ناموں کی فہرست وفاق کو ارسال کی ت

شیئر کریں

Top