صدر اور وزیراعظم کی پاکستانیوں، ملتِ اسلامیہ کو عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد

sadar-pakistan-wazir-azam-pakistan.jpg

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پاکستانیوں اور ملتِ اسلامیہ کو مبارک باد دی۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا، آپؐ نے قبائلی عصبیت اورقومیت کے بت کو پاش پاش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرزپر مثالی مملکت بنانے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یوم ولادت بھرپور عقیدت واحترام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر کریں

Top