عراق پر امریکا کا ایک اور فضائی حملہ،6افراد جاں بحق،3زخمی

بغداد:عراق میں امریکا نے ایک اور فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے،

2گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔عراقی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ عراقی پیرا ملٹری فورس الحشد الشعبی Hashed al-Shaabi(پاپولر موبائلائزیشن فورس)کے ایک اور کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ۔

عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں تاجی روڈ پر کیے گئے حملے میں الحشد الشعبی کی 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر الحشد الشعبی نے کہا کہ فضائی حملے میں طبی عملے کو نشانہ بنایا گیا ہے، پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خبریں درست نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح سویرے عراق میں بغداد ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی الحشد الشعبی (پاپولر موبائلائزیشن فورس)کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔امریکی فورسز نے ایرانی جنرل سلیمانی کے بغداد ایئر پورٹ پر اترتے ہی راکٹ حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا تھا۔

شیئر کریں

Top