عمائدین علی آباد کا ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ حیوانات اور لائیو اسٹاک شگر سے اظہار تشکر

شگر( سٹاف رپورٹر) عمائدین علی آباد کا ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ حیوانات اور لائیو اسٹاک شگر سے اظہار تشکر ۔مزید تعاون کی امیدکا اظہا کردیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمائدین علی آباد چھورکاہ محمد ایوب ،محمد ، اور دیگر نے کہا کہ محکمہ حیوانات شگر نے ہماری درخواست ٹیم بھجوا کر مویشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے اور دو روزہ کیمپ میں انہوں نے آباد کے تمام مویشیوں کو حفاظتی ویکسئن کیا جس پر ہم ڈی ڈی محکمہ حیوانیات لائیو اسٹاک ڈاکٹر روبینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح محکمہ حیوانیات شگر نے ہماری درخواست پر حفاظتی ٹیکے مویشیوں کو لگوائے اسی طرح دیگر جانوروں جس میں بیل ،گائے وغیرہ شامل ہیں ان کو بھی اگر حفاظتی ٹیکے بروقت لگوائے جائے تو نہ صرف جانور محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ زمیندار نقصانات سے بھی بچ سکتے ہیں کیونکہ اس وقت جانوروں کوبھی مختلف اقسام کی بیماریاں لگ جاتے ہیں مگر آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو نقصانات اٹھا نا پڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ حیوانیات کا یہ اقدام انتہائی حوصلہ افزا ہے ہمیں امید ہے کہ محکمہ وقتا فوقتا شگر کے کونے کونے میں جاکر جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کا انتظام کریں گے انہوں نے حفاظتی ٹیکے لگوانے پر محمد کاظم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔

شیئر کریں

Top