عمران خان اپوزیشن سے سیاسی انتقام لے رہا ہے، بلاول بھٹو

download-64.jpg

نام نہاد احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں عمران خان کی فیس سیونگ نہیں کر سکتیں ، بیان

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے ویور شپ میں تمام عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، وزیر اعظم مسلسل دوسری بار اقوام متحدہ میں زیادہ سنے اور دیکھے جانے والے سربراہ بن گئے۔اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیر اعظم کی حالیہ تقریر زیادہ دیکھی گئی، امریکی صدر(باقی صفحہ7بقیہ نمبر30)

ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم مودی بھی ویور شپ میں عمران خان سے پیچھے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو اب تک ایک لاکھ 69ہزار افراد دیکھ چکے ہیں، ان کی گزشتہ سال کی تقریر کو بھی اب تک 28لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔رواں برس امریکی صدر ٹرمپ ایک لاکھ 37ہزار ویور شپ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو 94 ہزار ویوز کے ساتھ ٹاپ 3 میں شامل ہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریر 67ہزار، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر 62ہزار، روسی صدر کی تقریر 59ہزار، چینی صدر کی تقریر 44ہزار اور افغان صدر اشرف غنی کی تقریر کو صرف 8ہزار لوگوں نے دیکھا۔

پیچھے

شیئر کریں

Top