عمران خان نے مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کررہے ہیں،مریم اورنگزیب

1404416-marriyumaurangzebcopy-1494245447.jpg

’’خود کشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاوں گا‘‘ کا بیان دینے والے عمران صاحب آج آئی ایم ایف کی شرائط گنواتے رہے تھے، انہوں نے اسٹیٹ بنک، قومی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ،عمران صاحب قرضوں پر لیکچر نہ دیں، اپنے قرض کمیشن کی رپورٹ قوم کے سامنے لائیں،ترجمان مسلم لیگ(ن)کابیان
اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ذہنی آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب پہلے وضاحت کریں آپ سوتے ہوئے یا ہوش میں بیان دیتے ہیں ،عمران صاحب نے آج مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کررہے ہیں،’’خود کشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاوں گا‘‘ کا بیان دینے والے عمران صاحب آج آئی ایم ایف کی شرائط گنواتے رہے تھے ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے مان لیا کہ انہوں نے اسٹیٹ بنک، قومی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہے ،عمران صاحب قرضوں پر لیکچر نہ دیں، اپنے قرض کمیشن کی رپورٹ قوم کے سامنے لائیں،عمران صاحب آپ کی یہ بات درست ہے، سارے کرپٹ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ ان کے سہولت کار ہیں،عمران صاحب ہم دن رات آپ کی ’’اچھائیاں‘‘ قوم کو بتاتے ہیں، حکومت جو ’’اچھائی‘‘ کرتی ہے، فورا قوم کو بتاتے ہیں ،آپ نے 400 ارب چینی کی اپنے چہیتوں کے ساتھ ’’اچھائی‘‘ کی ہم نے فورا قوم کو بتایا ،آپ نے 225 ارب آٹے، 122 ارب ایل این جی، 500 ارب کی دوائی کی اپنے اے ٹی ایمز سے ’’اچھائی‘‘ کی، ہم نے فورا قوم کو بتایا ،کشمیر پر آپ نے سودا کیا، تو ہم نے مودی کے ساتھ آپ کی اچھائی پر قوم کو پوری تفصیل سے آگاہ کیا ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے مافیاز،’اے ٹی ایمز‘، کمیشن خوروں اور کرائے کے ترجمانوں کو استحکام دیا، وہ آپ کی اچھائیاں بیان کررہے ہیں عمران صاحب پچھلی حکومتوں نے جو کیا، عوام نے آپ کو ڈسکہ، خوشاب، نوشہرہ، بلوچستان ، سندھ ہر جگہ سے اس کا جواب دیا،عمران صاحب جب آپ کو پاکستان ملا تھا تو قومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی،عمران صاحب جب آپ کو پاکستان ملا تھا تو ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی ،عمران صاحب جب آپ کو پاکستان ملا تھا تو ملک میں چینی 52 روپے کلو تھی ،عمران صاحب جب آپ کو پاکستان ملا تھا تو ملک میں آٹا فی کلو35 روپے تھا۔

شیئر کریں

Top