لاہور (آئی این پی) معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ حبا بخاری اب مختصر فلم ا یک ساتھ نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مختصر دورانیے کی فلم چاہت کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کے ہاتھو ں ان کی ایک سابقہ بہت عزیز شخصیت کی جان چلی جاتی ہے، فلم میں آگے دکھایا گیا ہے کہ بیوی اس کار کے حادثے کے لیے خود کو مسلسل الزام دیتی ہے جس میں اس شخص کی موت واقع ہوئی تھی جب کہ شوہر اس کو یقین دلانے کی کوشش کرتاہے کہ غلطی اس کی نہیں تھی۔فلم کا اختتام شائقین کے لئے غیر متوقع ثابت ہوگا۔
عمران عباس اور حبا بخاری فلم میں ایک ساتھ
