غذر ( امتیاز علی )ضلع غذر میں منشیات کے خلاف کاروائی تیز کرنے کے احکامات کے تسلسل میں ایس ڈی پی او یاسین راجہ امیر ولی اور ایس ایچ او راجہ محمد ولی و عملہ جی۔بی سپیشل برانچ و ڈسٹرکٹ سپیشل برانج متحرک دومختلف کاروائیوں میں چرس بر آمد، عملہ تھانہ یاسین نے دوران ناکہ ملزم پر شک گزرنے پر تلاشی لینے پرملزم کی جیب سے 9 عدد چرس کی ٹکیاں اور بھاری رقم بر آمد ہوئ، ملزم منشیات کے کاروبار سے منسلک ہے قوی امکان ہے مزید انکشاف ہونگے،دوسری کارواء میں ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ پونیال کے نمائیندے نے بیارچی کے مقام پر شک گزرنے پر ملزم کی تلاشی لینے پر 8 عدد چرس کی ٹکیاں بر آمد ہوء ہیں دونوں ملزمان کو تھانہ منتقل کر کے منشیات کے دفعات کے تحت مقدمات قائم کر کے تفتیش کا آغاذ ہوا ہے ایس۔پی غذر نے دونوں ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ایسے کاروبار سے وابستہ افراد کے گرد ضلع بھر میں گیرا تنگ کرنے کی ھدایت کی ہے جبکہ عوامی حلقوں نے غذر پولیس کے ان اقدامات کو معاشرتی اصلاح قرار دیتے ہوئے شانداد الفاظ میں سراہاہے۔
غذر،مختلف کارروائیوں میںدو ملزمان گرفتار،منشیات ضبط
