غذر شندور روڈ کا جلد ہی ٹینڈر کراکے کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا:جی ایم نیشنل ہائی وے اتھارٹی

g4-5.jpg


گلگت تا شندور شاہراہ کی مرمت اور تعمیر نو کی زمہ داری پی ڈبلیو ڈی سے این ایچ اے کو منتقل ،معیاری شاہراہ کی تعمیر سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا،ڈپٹی سپیکر
گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ میں گامزن کرینگے مختلف میگا پراجیکٹ جن لاگت 25 سے 30 ارب تک ہوگی کو وفاق سے منظور کرائیں گے ،وزیر اطلاعات کا خطاب
گلگت (بادشمال رپورٹ) صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی،وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سربراہی میں صوبائی وزراء اور ڈپٹی سپیکر نے وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے خصوصی سفارشات کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ اور صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اور اطلاعات فتح اللہ خان نے نیشنل ہائی وے اٹھارٹی ریجنل آفس گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا گلگت تا شندور شاہراہ کی مرمت اور تعمیر نو کی زمہ داری پی ڈبلیو ڈی سے این ایچ اے کو منتقل کئے جا نے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی فتح اللہ خان نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششیں جلد رنگ لائیں گی، حالیہ دورہ اسلام آباد میں ڈپٹی سپیکر اور دیگر اراکین اسمبلی نے چئیر مین این ایچ اے سے خصوصی طور پر اس بڑے منصوبے پر کام کے آغاز کے لئے ملاقات کی ۔ وزیر ترقیات نے مزید کہا کہ این ایچ اے ایک مستند ادارہ ہے اور پاکستان بھر میں روڈ انفراسٹرکچر کی بروقت اور معیاری انداز میں تکمیل کے لئے NHAکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ گلگت اور غذر کے درمیان معیاری شاہراہ کی تعمیر سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا ، وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کی ترقی کو خصوصی اہمیت دیتے ہیںاور اس علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے سنجیدہ ہیں۔گلگت چترال روڈ جی بی پی ڈبلیو ڈی سے این ایچ اے کو حوالہ کر نے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب گلگت میں واقع این ایچ اے ریجنل آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد, وزیر اطلاعات و پلاننگ فتح اللہ خان ، ممبر اسمبلی نواز خان ناجی, سیکریٹری اطلاعات و ڈی جی ریسکیو 1122 فدا حسین اور جنرل مینجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی محبوب ولی، ایس ای محکمہ تعمیر ات انجینئر شیر شاہ سمیت اعلی حکام سمیت گلگت اور غذر سے تعلق رکھنے والے متعددسیاسی و سماجی افراد نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کے شرکا ء کو جنرل منیجر این ایچ اے محبوب ولی نے این ایچ اے کے حوالے سے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ غذر شندور روڑ کا جلد ہی ٹینذر کراکے کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، روڈ کی بہتری اور مرمت کے لئے دس کروڈ کی لاگت سے کام شروع کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم نیشنل ہائی اتھارٹی محبوب ولی نے کہا کہ داسو سے رائیکوٹ تک روڈ کو بھی جلد ہی مرمت کر کے بہتر بنایا جائیگا تاکہ عوام کو سفر میں آسانیاں پیدا ہو اور فاصلہ کم وقت میں طے ہو۔ تقریب سے ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے محدود وسائل کے باوجود بھی غذر روڈ کو اب تک قابل استعمال رکھا اب نیشنل ہائی وے ا تھارٹی سے بھی امید رکھتا ہوں کہ غذر شندور روڑ کو مزید مثالی بنائیں گے اور جلد ہی بہتر کرینگے جو کہ بڑی اہمیت کا حامل ہے تقریب سے صوبا?ی وزیر اطلاعات و پلاننگ ڈویلیپمنٹ فتح اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے وژن کے تحت گلگت بلتستان کو بھی ترقی کی راہ میں گامزن کرینگے مختلف میگا پراجیکٹ جن لاگت 25 سے 30 ارب تک ہوگی کو وفاق سے منظور کرائنگے جو کہ ٹوریزم، صحت اور پاور سیکٹر میں استعمال کرینگے ، ہماری حکومت ماضی کی حکومتوں کی نسبت معیاری سروس ڈیلیوری اور مفاد عامہ کے منصوبوں کو بہتر انداز میں بروقت پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ غذر شندور روڑ کے علاوہ شونٹر روڑ اور گٹی داس روڑ کو بھی پی ایس ڈی پی میں شامل کراکے آل ویدر بنائیں گے ۔ وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ نے مزید کہا کہ سڑکوں کی بہتری کے بعد سیاحت کے میدان میں انقلاب آئے گا اور خطے کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہونگے۔ تقریب سے ممبر اسمبلی نواز خان ناجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم این ایچ اے سے امید رکھتے ہیں کہ وقت مقررہ میں معیار کے مطابق یہ منصوبہ مکمل کرے گی جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ٹینڈر

شیئر کریں

Top