غیر معمولی سیاسی صورت حال، سپریم کورٹ کے دروازے رات 12 بجے کھولنے کا حکم

12345-175.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک) غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر سپریم کورٹ کے دروازے رات 12 بجے کھولنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ نے غیرمعمولی سیاسی صورت حال کے پیش نظر تاریخ تبدیل ہوتے ہی رات 12 بجے دروازے کھولنے کا حکم جاری کردیا۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے عملے کو بھی رات بارہ بجے پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لاسکتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کو کھول دیا گیا
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے کھول دیے گئے جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم نمبر ون بھی کھونے کی ہدایت کردی اور عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت کے باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شاہراہ کو عام شہریوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
عدالتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی عدم اعتماد تحریک کے تناظر میں دائر درخواست پر رات گئے سماعت کا امکان ہے۔

شیئر کریں

Top