فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، خالد مقبول کے خیالات یکساں ہیں، گورنر سندھ

123-9.jpg

کراچی: ایم کیو ایم کے تمام گروپ کو یکجا کرنے کی مہم کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی اور صوبے کے سیاسی معاملات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ لوگ مایوس ہیں ووٹ دینا نہیں چاہتے، بائیکاٹ تو ایک بہانہ ہے، شہر پر مافیاز کا راج ہے سمندر ہونے کے باوجود پانی کی بوند بوند اور گیس کو ترس رہے ہیں۔

’ہم کراچی کی سڑکوں کی طرح ٹوٹ چکے ہیں‘

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیوں عوام اسے چن لیں جو شہریوں کے لئے سوچ رکھتا ہے آج شہر صوبے اور ملک کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، یہاں آنے کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہے ہم کراچی کی سڑکوں کی طرح ٹوٹ چکے ہیں، شہریوں کے دلوں کے اندر زخم ہیں ان زخم پر مرہم رکھنے والے بے اختیار ہیں کیوں کہ ہم بٹ گئے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اقتدار میں حصہ تب ہی ملتا ہے جب طاقت ہو ورنہ بخشش ملتی ہےاب فیصلہ آپ نے کرنا ہے حصہ چاہیے یا بخشش، جو شخص آپ کو ذلیل کرتا ہےاس سے بھی آپ آنکھ ملانے کی ہمت نہیں کرتےاتنے ظلم سہنے کے باوجود بھی اف نہیں کررہےکس کا انتظار ہے کوئی نہیں آئے گاجو آئیں گے وہ بھی چند دنوں میں ووٹ مانگ کر سائیڈ ہو جائیں گے۔

شیئر کریں

Top