فتح کے قریب پہنچ گئے تھے مگر پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، کپتان نیوزی لینڈ

123-149.jpg

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ ہم فتح کے قریب پہنچ گئے تھے مگر پاکستانی بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے نتیجے کو تبدیل کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں نے بھرپور انداز سے کیوی بالرز کا سامنا کیا اور کھیل کے اختتام پر وکٹ پر رُک کر مزاحمت کی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں آ گئے تھے مگر پاکستان کے بلے بازوں نے بہترین مزاحمت کی اور خاص طور پر آخری کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے

شیئر کریں

Top