گلگت(بادشمال نیوز)عوامی شکایات پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور مجسٹریٹ احمد اقبال کا بلدیہ فورس کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون ۔ درجنوں دکاندار نرغے میں آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر میونسپل فوڈ انسپکٹرراشد قاسمی کا میونسپل مجسٹریٹ احمد اقبال اور بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں زبردست کریک ڈاون ، خود ساختہ مہنگائی ، زائد منافع خوری ، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے کئے گئے اور کئی تاجروں کو محتاط رہنے کیلئے نوٹسز بھی دے دئے ۔ اس موقع پر انہوںنے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کریں ، خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت جیل کی سزا، دکانوں کو سیل ، اور بھاری جرمانے ہونگے لہذا اپنا قبلہ درست کریں اور عوام کو شکایات کو موقع نہ دیں ۔ ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کو چھوٹ نہیں دے گی ۔
فوڈ انسپکٹر کا کریک ڈائون،درجنوں گرانفروش نر غے میں آ گئے
