ق لیگ عبوری آئینی صوبے کی حمایت کرے گی،کامل علی آغا

1234-77.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے ایک اعلی سطحی وفد نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری و رکن سینٹ آف پاکستان سنیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر یوسف خان ہوتی بھی شریک ہوئے۔پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے وفد کی قیادت صوبائی صدر جی بی اسد اللہ خان ایڈوکیٹ نے کی وفد میں پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر ناصر جہان میر صوبائی سیکریٹری اطلاعات پی ایم ایل مقبول ولی پاکستان مسلم لیگ ضلع غذر کے صدر خان اکبر خان پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر غلام مصطفے پاکستان مسلم لیگ دیامر کے رہنما حبیب الرحمن اور عدیل خان بھی شریک ہوئے۔وفد نے کامل علی آغا کے بڑے بھائیکیلئے مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کے ساتھ تعزیت کی۔اور ملک عزیز کی سیاسی صورتحال آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن اور گلگت بلتستان عبوری آئینی صوبے کیلئے حکومتی آئینی سفارشات کے حوالے سے طویل گفتگو کی۔اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا نے وفد کو یقین دلایا کہ عبوری صوبے کے حوالے سے پارلیمنٹ اور سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق عبوری آئینی صوبے کی حمایت کرے گی۔صدر اسد اللہ خان نے این ایف سی ایوارڈ میں پانچویں صوبے کے حصے کے تعین اور وفاقی ملازمتوں کے حصے کو بھی سفارشات میں واضع نہ ہونے اوردیگر آئینی معاملات پر سنیٹر کامل علی آغا سے ذکر کیا۔اسموقع پر صوبائی نائب صدر ناصر میر نے صوبہ بننے سے قبل گلگت بلتستان میں ٹیکس کے نفاذ کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا۔کہ پاک چین سرحدی تجارت دو سال سے بند ہے گلگت بلتستان کے تمام چھوٹے تاجر او
ر بارڈر پر مزدوری کرنے والے ہر شعبے کے لوگ دیوالیہ ہو چکے ہیں

شیئر کریں

Top