لانگ مارچ میں شرکت،پیپلز پارٹی نے بسوں اور ویگنوں کے قافلے تشکیل دیدئے

123-38.jpg

گلگت(بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے بسوں اور ویگنوں کے قافلے تشکیل دیدئیے۔ہر رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو منی بس یا ہائی ایس گاڑیوں میں پچاس افراد کے ساتھ شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات کر دی 27 فروری کو وفاقی حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کی تیاریاں کر لیں ۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینئر رہنمائوں کو اپنے اپنے حلقوں سے عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات کر دیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے ضلعی و صوبائی اور ڈویژنل سطح پر کارکنوں کی شرکت کیلئے ذمہ داریاں دی گئیں۔مقررہ وقت میں قافلوں کی شکل میں سینکڑوں جیالے اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے۔

شیئر کریں

Top