لاہور، لاک ڈاون والے علاقوں میں تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

lahore-lockdown-2.jpg

شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے،متاثرہ علاقے میں مکینوں کی محدود نقل و حمل کی اجازت ہوگی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا
لاہور(آئی این پی ) کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مختلف علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کردیا، لاک ڈاون والے علاقوں میں تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لاک ڈاون والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے البتہ متاثرہ علاقے میں مکینوں کی محدود نقل و حمل کی اجازت ہوگی، اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا۔ حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقے میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ لاک ڈان والے علاقوں میں اسپتال سمیت تمام میڈیکل سروسز، میڈکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ دودھ اور گوشت کی دکانیں، بیکریاں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈان والے علاقے میں پیٹرول پمپس صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز اور آٹا چکیاں، فروٹ اور سبزیوں کی دکانیں بھی صبح 9 بجے سے شام 7 بجے کھلی رہیں گی۔

شیئر کریں

Top