لاہور میں خاتون کو بلیک میل کرنے والا عامل گرفتار

273711_7841934_updates-1.jpg

لاہور (ویب ڈیسک) خاتون کو بلیک میل کرنے والے عامل کو گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم نے شالیمار ٹان کی خاتون سے 14 لاکھ روپے وصول کیے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون سے اس کے شوہر سے صلح کرانے کے عوض رقم وصول کی جبکہ ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ وصول کیے اور مزید 15 لاکھ کا مطالبہ کیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نیمزید4 لاکھ روپے وصول کیے، بقیہ رقم نہ دینیپربلیک میل کرنا شروع کیا۔ایف آئی اے نے خاتون کی درخواست پر عامل کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

شیئر کریں

Top