لاہور ہائیکورٹ جی بی عدلیہ کوعدالتی امور میں مدد فراہم کریگی(چیف جسٹس چیف کورٹ)

g15.jpg

لاہور(بادشمال نیوز)چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے لاہور ہائی کورٹ کے دو روزہ دورے کے موقع پر پنجاب ماتحت عدلیہ سکریڑیٹ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، لاہور ہائیکورٹ لا ریسرچ سینٹر ،ہائی کورٹ میذیم ، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دورہ کیا اس موقع پر چیف جسٹس چیف کورٹ کو تمام مذکورہ بالا اداروں کے سربراہان نے اپنے اداروں کے قیام کے اغراض ومقاصد,سمیت فرائض ،معاشی اور انتظامی امور پر مشتمل کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دیدئیے چیف جسٹس چیف کورٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدل وانصاف ہماری اولین ترجیح ہے اس کو یقینی بنائے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سمیت اس کا اطلاق کا دائر کار کو معاشرے کے ہر فرد تک پہنچانا ناگزیر ہو چکا ہے جس کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی مدد درکار ہے چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ سے مشاورت ہو چکی ہے لاہور ہائی کورٹ کے زیر نگرانی تمام اداروں تک گلگت بلتستان کی عدلیہ کو رسائی کی مکمل یقین دہانی پر میں مشکور ہوں پاکستان کی قدیمی عدلیہ اور وسیع خطے پر مشتمل ہونے کے باعث مختلف اقسام کے مقدمات دائر ہوتے اور فیصلے ہوتے ہم ان سے استفادہ حاصل کرینگے مذید بتایا کہ چیف جسٹس نے اس امر کا ادراک کیا کہ لاہور ہائی کورٹ گلگت بلتستان کی عدلیہ کو انتظامی اور عدالتی امور میں درکار مدد فراہم کریگی ججزکیلئے ریسرچ سنڑ، جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی ورکشاپ کے لئے رسائی ، ائی ٹی سیکڑ میں میں فسر اور سٹاف کو ٹرینگ کا انعقاد کرینگے تاکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر کے لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں اسانیاں پیدا ہو مزید کہا کہ گلگت بلتستان بھی دشوارگزار علاقہ ہے جس کو مدنظر رکھ کر تمام اضلاع میں ورچوئل کورٹس کا قیام عمل میں لا کر ہائی کورٹس کے مقدمات کو برارست ویڈیو لنک سماعت کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا نہ پڑے اس موقع پر چیف جسٹس کا تمام اداروں کے دورے کے موقع پر بھر پور اور پرتباک استقبال کیا گیا

شیئر کریں

Top