مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دی جائینگی،جعفر اللہ

123-477.jpg

گلگت (بادشمال نیوز)ن لیگ حلقہ نمبر ایک گلگت کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت جعفراللہ خان سابق ڈپٹی سپیکر و سینئر رہنما گلگت بلتستان منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر رہنمائوں ریاض احمد،عتیق الرحمن،شیردل میر،سلطان محمد ایڈوکیٹ،محمد ایوب،بدر نواز،سید ظفر اقبال،ظفراللہ،مسلم خان،شرافت احمد،عبداللہ،امین اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقائی صورتحال اور پارٹی کو حلقہ نمبر 1 میں آرگنائز کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتو شنید اور یہ طے پایاکہپارٹی کو حلقہ 1 میں نچلی سطح پر مظبوط اور منظم کرنے کے حوالے سے طے کیا گیا کہ سب سے پہلے حلقہ 1 کی تنظیم نو اور نظریاتی کارکنوں کا ایک اجلاس آنے والے جمعہ کو بلایا جائے گا اور ان کے ساتھ مشاورت سے پارٹی کو گائوں سطح پر تنظیم سازی کی جائیگی اور نظریاتی کارکنوں کو پارٹی میں اہم زمہ داری دی جائے گی۔اجلاس میں یہ طے ہوا کہ علاقے میں فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سیاسی عمل کو جاری رکھا جائیگا۔عوامی مسائل کے حل کے لئے حلقہ 1 میں پارٹی دفتر کا قیام عمل میں لاکر موجودہ فسطائی حکومت کے غلط اقدامات کی بھرپور مخالفت اور عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کے بیانیہ کو سراہتے ہوئے پارٹی کو آگے لے کر جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شیئر کریں

Top