سکردو (بیورو رپورٹ) نائب امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو علامہ شیخ جواد حافظی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جو گندم کھلائی جا رہی ہے وہ انتہائی ناقص ہے لہذا فورا گندم کی کٹوتی کو پورا کیا جائے اور بہترین گندم کو فراہم کیا جائے۔بلتستان کی زمینوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان وجود میں نہیں آیا۔بلتستان کی زمینیں تھی اور یہ زمینیں پاکستانی گورنمنٹ نے ہندوستان سے لا کر ہمیں نہیں دیں بلکہ یہ زمینیں ہماری اپنی ہیں لہذا مختلف بہانوں سے قبضہ کرنے کی کوشش کی گئیتو بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔نصاب کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگ علما کرام نے جو تجاویز دی ہیں اور جن تحفظات کا اظہار کیا ہے جب تک ان تجاویز پر عمل نہیں کیا جائے گا اور تحفظات کو دور نہیں کیا جائے گا یکساں نصاب کو قبول نہیں کیا جائے گا۔*تمام مسلمانوں کے درمیان مشترکات کو چھوڑ کو اختلافاتی مواد کو نصاب میں شامل کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔:بلتستان کے ڈاکٹروں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے انکے تمام مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خور شید نے جامعہ الکوثر اسلام آباد میں محسن ملت علامہ شیخ محسن نجفی اور ہم سب کے سرپرست علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی ہے جو کہ خوش آیند ہے اور امید ہے وزیر اعلی صوبائی جو ایشوز ہیں حل کرنے کی کوشش کرینگے۔