معروف صوفی بزرگ فقیر محمد علی 90برس کی عمرمیں انتقال کر گئے

شگر(نامہ نگار) معروف صوفی بزرگ الحاج فقیر محمد علی 90برس کی عمرقضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کئی دنوں سے گردے میں شدید تکلیف کے باعث گزشتہ روز سے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں زیر علاج تھے۔مرحوم تصوف کا ایک روشن چہرہ تھا۔ انکا شمار تصوف اور دور جدید کے مجزوبین میں ھوتے تھے۔ ان کی موت علم عرفان سے وابستہ افراد کیلئے پر نہ ھونے والا خلا ھے۔ ان کی نماز جنازہ محمد علی عارف کریسی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اور آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان واقع الچوڑی سپرد خاک کردیا گیا۔

شیئر کریں

Top