معروف گلوکار امانت علی کے والد استاد نزاکت علی انتقال کرگئے

271465_7239716_updates.jpg

پاکستان کے مقبول گلوکار امانت علی کے والد اور روایتی موسیقار استاد نزاکت علی خان انتقال کرگئے۔

استاد نزاکت علی کے انتقال کی خبر گزشتہ روز انسٹاگرام پر امانت علی کے اکاؤنٹ سے دی گئی جب کہ ان کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کی امام بارگاہ قصرِ سکینہ میں ادا کی گئی۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ میرے مرحوم والد کا قل شریف 6 دسمبر کی دوپہر 2 بجے فیصل آباد کے علاقے طارق آباد، محمود آباد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ استاد نزاکت علی خان نے نصف صدی سے زیادہ اپنے بھائی سلامت علی کے ساتھ موسیقی کی۔

شیئر کریں

Top