مغربی سسٹم کل ملک میں داخل ہوگا، کراچی میں بارش کا امکان

272842_5329936_updates.jpg

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہلکی بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم 25 دسمبر کو ملک میں داخل ہو سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی 28 دسمبر سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے بھی شہر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

شیئر کریں

Top