اسلام آباد: ملک میں لائسنس کے ساتھ 10لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد کے پاس غیر ممنوعہ اسلحہ موجود ہے۔
اسلام آباد، ،خیبرپختونخوا، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ قومی اسمبلی کو بدھ کو وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اظہر قیوم کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے 161509 افراد کو غیر ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس جاری کیے ۔
حکومت پنجاب نے 705834 افراد ، سندھ نے 275393 افراد کو اسلحہ لائسنس جاری کیے ۔ اسلام آباد ، کے پی کے ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ اسلحہ لائسنس کا ڈیٹا شامل نہیں ہے۔