ملک کو ایک آئینی بحران نے جکڑا ہوا ہے،ساجدنقوی

12345-33.jpg

راولپنڈی(پ ر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں آج ملک کو ایک آئینی بحران نے جکڑا ہوا ہے جسے حل نہ کیاگیا تو یہ شدید سے شدید ترین اوربد سے بد ترین ہوتا ہوجائیگا، ایسی صورت میں جبکہ ہر کوئی اپنے اندا ز میں آئین کا سہار لے رہا ہے پورے عوام باالخصوص سنجیدہ فکر طبقات کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ عدالت عظمی کا اس حوالے سے فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا ، اس فیصلے کے حال کے ساتھ مستقبل پر بھی اثرات مرتب ہونگے اور یہ فیصلہ آئین کی بالادستی کے لئے ایک مثال و اصول بن جائیگا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے آخر میں کہاکہ مستقبل کے حکمرانوں کو ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی یکساں فراہمی کی روشنی میں تلاش کرنا ہوگا ۔

شیئر کریں

Top