موجودہ حکومت نے پاکستان کے ادارے تباہ و برباد کر دئے رضاحیات ہراج

کسی نے بھی پاکستان کی حکومت کو اتنا حق نہیں دیا تھا کہ وہ اپنی ہی فوج کو بدنام کر دے،یہ ایک بہت ہی خطر ناک صورتحال ہے
حکومت کا کام ہوتا ہے لوگوں کو ساتھ ملانا اور اس حکومت نے پوری اپوزیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف ایک ساتھ ملا دیا،گفتگو
اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کے ادارے تباہ و برباد کردیئے ،کسی نے بھی پاکستان کی حکومت کو اتنا حق نہیں دیا تھا کہ وہ اپنی ہی فوج کو بدنام کر دے،یہ ایک بہت ہی خطر ناک صورتحال ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا اس حکومت کوکوئی حق نہیں پہنچتا تھا کہ پاکستان کے اداروں کو تباہ و برباد کرے یہ اس حکومت کے سر ایک بہت بڑا سہرا ہے کہ جن(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر85)
اداروں کا حکومت سے کوئی لین دین نہیں تھا بدنام ہو چکے ، عمران خان کی حکومت اور پالیسیوں کی وجہ سے آ ج وہ ادارے ڈیفیسو موڈ میں آ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کسی نے بھی پاکستان کی حکومت کو اتنا حق نہیں دیا تھا کہ وہ اپنی ہی فوج کو بدنام کر دے ، آج پنجاب اور پاکستان کے چارو کونوں میں اسٹیبلشمنٹ کیخلاف آ واز ا ٹھائی جا رہی ہے اس سب کی وجہ یہ حکومت ہے کیو کہ اسٹیبلشمنٹ پے الزام ہے کہ وہ اس حکومت کو لائے اور اب حکومت جو کر رہی ہے وہ اس اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کر رہی ہے اس کی وجہ سے وہ لوگ خراب ہو رہے ہیں ۔ یہ ایک بہت ہی خطر ناک صورتحال ہے اب یہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس حکومت کو اسٹیبلشمنٹ لائی ہے یا نہیں مجھے اس بات کا کوئی پتہنہیں ۔ انہوں نے کہا حکومت کا کام ہوتا ہے لوگوں کو ساتھ ملانا اور اس حکومت نے پوری اپوزیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف ایک ساتھ ملا دیا ۔
رضا حیات ہراج

شیئر کریں

Top