ناہل حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے، مولانا عطاء اللہ شہاب

5اگست2019کے بعد سے انڈیا نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔ اور عالمی طاقتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے
ہم اسلام اور اسلامی قوانین کی بات کرتے ہے ہم مظلوم کشمیریوں کی بات کرتے ہم مظلوم مسلمانوں کی بات کرتے ہیں،خطاب
گلگت(بادشمال نیوز )قائد جمعیت قائد جمہوریت حضرت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جمعیت علما اسلام گلگت کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشروٹ میں پروگرام زیر صدارت ضلعی حاجی جمعہ خان منعقد ہوا مہمان خصوصی صوبائی امیر جمعیت علما اسلام گلگت بلتستان مولانا عطااللہ شہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم سب قائد جمعیت کے حکم پر انڈیا کی طرف سے کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہم سب یہاں جمعہ ہوئے۔ انڈیا نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔ اور عالمی طاقتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان میں نااہل اور ناجائز حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کردیا۔ جو ستر سالوں سے پاک فوج اور مجاہدین کی دی گئی قربانیوں سے غداری ہے، کشمیر فروش حکمران اسرائیل اور انڈیا کی فنڈنگ لینے والوں سے نفرت اور قائد جمہوریت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار محبت کرتے ہیں۔ہم اسلام اور اسلامی قوانین کی بات کرتے ہے ہم مظلوم کشمیریوں کی بات کرتے ہم مظلوم مسلمانوں کی بات کرتے ہے آئین پاکستان ہمیں سپورٹ کرتا ہے۔مولانا عطااللہ شہاب نیمذید کہاکہ صوبائی حکومت کو متنبح کرتے ہے کہ آئینی حقوق کے حوالے سے صوبائی حکومت اکیلے پرواز نہ کریں۔ بلکہ آئینی حقوق کے حوالے سے تمام سیاسی،مذہبی اور گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نیکہا کہ پوری دنیا میں مظلوم مسلمانوں کی آواز اٹھانے والے قائد جمعیت قائد جمہوریت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
مولانا عطاء اللہ

شیئر کریں

Top