نڈونیشیا میں سیلاب، کم از کم44 افراد ہلاک

thumbs_b_c_bdf00f6e78b4b4c267430123d694d2cc.jpg

بہت سے لوگ ابھی مٹی کے تودوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں، ڈیمز میں پانی بھر جانے کی وجہ سے دس ہزار سے زائد گھر زیر آب آ چکے، رادیتا جاتی
جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا کے مشرق میں آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انڈونیشیا میں آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے کے مطابق ان ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس ادارے کے ایک ترجمان رادیتا جاتی کاکہنا تھا کہ بہت سے لوگ ابھی مٹی کے تودوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ بیما علاقے میں ڈیمز میں پانی بھر جانے کی وجہ سے دس ہزار سے زائد گھر زیر آب آ چکے ہیں۔ سینکڑوں جزائر پر مشتمل انڈونیشیا میں ہر سال بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

شیئر کریں

Top