نیا غلاف کعبہ کعبہ شریف کے کلید بردار کے حوالے کر دیا جائے گا

Copy-of-Virus_Outbreak_Mideast_Saudi_Arabia_74943.jpg-d2268-1583421075112_170ab402eab_original-ratio.jpg

گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل، خادم حرمین شریفین کی جانب سے نیا غلاف کلید بردار کعبہ کے حوالے کریں گے
مکہ مکرمہ(یواین پی) خانہ کعبہ کا غلاف ہر بار حج کے موقع پر تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اس بار بھی یہ ایمان پرور تقریب یوم عرفہ کو منعقد ہو گی جو دُنیا بھر میں دکھائی جائے گی۔ اس حوالے سے غلاف کعبہ کی تیاری کے ذمہ دار شاہ عبدالعزیز کمپلیکس، نمائش اور میوزم کے سیکرٹری عبدالحمید المالکی نے بتایا کہ خانہ کعبہ کا غلاف رواں سال معمول کے مطابق 9 ذی الحج کو عرفہ کے روزتبدیل کیا جائے گا۔9 ذی الحج کو پرانا غلاف تبدیل کرکے اس کی جگہ نیا غلاف چڑھایا جائے گا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیا غلاف کعبہ کعبہ شریف کے کلید بردار کو حوالے کرنے کی تقریب آج اتوار 11 جولائی یکم ذی الحجہ 1442ھ کو ہو گی۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے نائب کے طور پرنیا غلاف کعبہ کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کریں گے۔یہ تقریب ہر سال یکم ذی الحجہ کو منعقد ہوتی ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے کرنے کی رسم سعودی قیادت کی مسجد الحرام، خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سے بے پناہ عقیدت کو ظاہر کرتی ہے۔ سعودی ریاست کے بانی کے دور سے لے کر اب تک خانہ کعبہ کی خصوصی خدمت کی جارہی ہے‘۔المالکی کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تمام سرگرمیاں مسلم دنیا کے ذرائع ابلاغ کے ذریعے دکھائی جائیں گی تاکہ غلاف کعبہ کی تیاری کے حوالیسے سعودی قیادت کی کاوشوں کا اظہار کیا جاسکے اور حرمین شریفین میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے مملکت کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کو پیش کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کوصاف رکھنے کے لیے سال بھر چوبیس گھنٹے صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ سعودیہ میں حج کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اورغلاف کعبہ کوتین میٹراوپراٹھا دیا گیا ہے۔سعودی عرب میں مسجد الحرام اورمسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی زیرنگرانی خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا ہے جوحج کی تیاریوں کا آغازمیں سے ایک عمل ہے۔

شیئر کریں

Top