نیپرا نے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری دیدی

123-278.jpg

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی صارفین پر بجلی گرادی، بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ سرچارج عوام سے مارچ تا جون تک وصول کیا جائے گا، اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا، اس وقت صارفین43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں۔
آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج 1 روپے 43 پیسے رہ جائے، سرچارج کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

شیئر کریں

Top