وادی سوات میں نادیہ خان کا شوہر کے ساتھ مالٹے کھانے کا مقابلہ

Nadia-Khan.jpg

لاہور (آئی این پی) گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا وادی سوات میں اپنے شوہر کے ساتھ مالٹے کھانے کا مقابلہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شادی کے بعد ہنی مون کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں کا رخ کرنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز را کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں نادیہ خان گاڑی میں بیٹھی ہیں اور اسی دوران ان کے شوہر اپنی اہلیہ کے لیے سوات کے میٹھے مالٹے لیکر آتے ہیں۔ نادیہ خان نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ویڈیو میں بتایا کہ دورانِ سفر ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس پر ان کے شوہر نے گاڑی روکی اور ان کے لیے کھانے کے لیے میٹھے مالٹے لیکر آئے۔
اداکارہ و میزبان نے کہا کہ یہ مالٹے بہت میٹھے ہیں اور سوات کی خاصیت بھی ہیں۔ دوسری جانب جب نادیہ خان مالٹے کھا رہی ہوتی ہیں تو ان کے شوہر انہیں درست طریقے سے مالٹا کھاکر دِکھاتے ہیں اور پھر اہلیہ کو بھی اسی طرح مالٹا کھانے کا چیلنج دیتے ہیں۔نادیہ خان نے میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میرا اور فیصل کا مالٹے کھانے کا مقابلہ چل رہا تھا۔

شیئر کریں

Top