وزیراعظم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں، شیخ رشید

railways-minister-sheikh-rashid-ahmad-1591607734.jpg

الیکشن کمیشن نے کیا کہا اسے چھوڑیں آئندہ کے الیکشن کی طرف دیکھیں، وزیر داخلہ کی پارلیمانی پارٹی اوراتحادیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں، الیکشن کمیشن نے کیا کہا اسے چھوڑیں آئندہ کے الیکشن کی طرف دیکھیں ، جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اوراتحادیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا پالیمانی پارٹی کے اجلاس میں 172سے بھی زائد ارکان موجود تھے ، 16سے بھی زیادہ ارکان ہمارے ٹوٹے تھے وہ سب بھی وہاں موجود تھے ، کسی نے وہاں اعتراف نہیں کیا کہ اس سے غلط نشان لگا ہے ،وزیراعظم ہفتہ کو (آج) اعتماد کا ووٹ لیں گے ، چھ ماہ تک پھر کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں پیش کر سکے گا ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کیا کہا اسے چھوڑیں آئندہ کے الیکشن کی طرف دیکھیں ، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیئر کریں

Top