وزیر اعظم حکومتی عہدیداروں کے دوروں پر پابندی 15نومبر کے انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں چیف الیکشن کمشنر

download-76.jpg

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 745361 ، 405350، مرد ، خواتین ووٹرز کی تعداد 33992 ہے سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات کیے جائیں گے راجہ شہباز

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطے اخلاق کے مطابق کوئی حکومتی عہدیدار گلگت بلتستان نہیں آ سکتا اور نہ انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، شفاف انتخابات کا انعقاد ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے
سابق وزیر اعلی حفیظ الرحمن کی جانب سے دی گئی تجاویز و آراء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تمام جماعتیں الیکشن کمیشن کی جانب سے کیئے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب
گلگت(سپیشل رپورٹر)الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان نے اسمبلی الیکشن تک وزیر اعظم سمیت تمام حکومتی عہدیداروں کے دورے پر پابندی عائد کر دی نیوز کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے کہا کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطے اخلاق کے مطابق کوئی(باقی صفحہ7بقیہ نمبر2)
حکومتی عہدیدار گلگت بلتستان نہیں آ سکتا اور نہ انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے راجہ شہباز خان کے مطابق جمعرات کو ہونے والی کل جماعتی اجلاس میں پیپلز پارٹی ،نواز لیگ سمیت تمام جماعتوں نے الیکشن کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم فوج کو صرف حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا جائے گا ۔راجہ شہباز کا کہنا ہے کہ نواز لیگ اپنے امیدواروں پر کنٹرول کھو کر الیکشن کمیشن پر پولیٹیکل انجینئر نگ کے الزامات عائد کررہے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الیکشن ہر قیمت پر شفاف اور منصفانہ ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں گلگت بلتستان سکاؤٹس ،پولیس ،رینجرز اور ایف سی کی مدد حاصل کی جائے گی ۔ فوج کو حالات کے مطابق انتہائی حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خطرات کے مطابق الیکشن کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا تقرریاں اور تبادلے الیکشن کمیشن کی منظوری سے ہورہے ہیں ۔
پابندی

شیئر کریں

Top