وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے

1234-18.jpg

ورلڈکپ 1922 کی فاتح ٹیم کے اہم رکن اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم 20 فروری بروز اتوار کو باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے ہیں، انہوں نے 1985 سے 2003 پر مشتمل اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں 915 وکٹیں اور 6615 رنز اسکور کیے۔آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے باضابطہ طور پر انہیں پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرتے ہوئے ایک اعزازی ٹوپی اور ایک پلاک پیش کی، یہ تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 28ویں میچ سے قبل منعقد کی گئی۔وسیم اکرم کے علاوہ سابق کپتان عمران خان، عبدالقادر، فضل محمود، حنیف محمد، جاوید میانداد، وقار یونس اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ ہیں، ان تمام ارکان کو بھی آئندہ چند روز میں باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا جائے گا۔

شیئر کریں

Top