وقفے وقفے سے فاقے کرنا امراضِ قلب یا کینسر کے خطرات میں اضافے کا سبب

123-647.jpg

یو یارک: ایک نئی تحقیق کے مطابق وقفے وقفے سے فاقے (انٹرمٹنٹ فاسٹنگ) امراضِ قلب یا کینسر کے خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماؤنٹ سینیائی کے محققین کی جانب سے چوہوں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ ناشتہ چھوڑنے سے وائٹ بلڈ سیل کی تعداد میں 90 فی صد تک کمی آئی۔ یہ خلیے بیماریوں سے لڑنے، سوزش کو قابو کرنے اور جسم سے خراب خلیوں کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
نیویارک سٹی ہاسپٹل کے ایک امیونولوجسٹ ڈاکٹر فلپ سورسکی، جنہوں نے تحقیق کی سربراہی کی، کا کہنا تھا کہ کیوں کہ مدافعتی خلیے امراضِ قلب یا کینسر جیسی دیگر بیماریوں کے لیے بہت اہم ہیں، اس لیے ان کی فعالیت کے متعلق سمجھنا اہم ہے۔

شیئر کریں

Top