وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو، وزیراعظم عمران خان

273536_7837933_updates-25.jpg

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نبی کریم ۖنے اخلاقیات کے معیارکوبلندکیا، وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔وزیراعظم عمران خان نیعالمی اسکالرزکے ساتھ آن لائن مکالمہ کرتے ہوئیکہا کہ صرف وہی قومیں زندہ رہتی اور آگے بڑھتی ہیں جہاں ان کی حدود میں قانون کی حکمرانی قائم ہو۔وزیراعظم نیکہا کہ خاتم النبیین حضرت محمدۖ نے مسلمانوں کو عظیم قوم بنانیکے لیے معاشرے کی اخلاقی قدروں کو بلندکیا۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، نبی کریم ۖ کی مثالوں پرعمل کرنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے۔

شیئر کریں

Top