وینا ملک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس راولپنڈی سے کراچی منتقل

12345-9.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عدالت نے اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس راولپنڈی سے کراچی منتقل کردیا۔سپریم کورٹ میں اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کا کیس کراچی منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اداکارہ وینا ملک کے وکیل نے کہا وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک بچوں کو دبئی لے کر فرار ہوگئے تھے۔اسد خٹک کے وکیل نے کہا وینا ملک خود راولپنڈی کی رہائشی ہیں کیس کراچی منتقل نہ کیا جائے۔ راولپنڈی کی عدالت میں میرے موکل پر حملہ کیا گیا کراچی میں تو اس سے بھی حالات خراب ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے اس کا مطلب ہے پھر کراچی میں تمام عدالتوں کو بند کر دیں۔ جسٹس مظہر عالم نے کہا قانون واضح ہے کہ جہاں عورت رہائش پذیر ہو وہاں کیس لگایا جائے۔سپریم کورٹ نے وینا ملک کے بچوں سے متعلق کیس راولپنڈی سے کراچی منتقل کر تے ہوئے حکم دیا کہ راولپنڈی فیملی کورٹ میں زیر التوا تمام درخواستیں کراچی منتقل کی جائیں۔

شیئر کریں

Top