ٹیسٹنگ سروس حکام سے ملاقاتیں،وزیراعلی نے بھرتی عمل مشکوک بنادیا،رشیدارشد

EyR-XtGXMAU6rXS-2.jpg

اسلام آباد(بادشمال نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ٹیسٹنگ سروس کے حکام سے براہ راست ملاقات کر کے ملازمتوں میں بھرتیوں کے عمل کو نہ صرف مشکوک بنا دیا بلکہ میرٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ان خیالات کا اظہار سکیر ٹری اطلاعات ن لیگ گلگت بلتستان رشید ارشد نے کیا انہوں نے کہا کہ قانونی اور اخلاقی طور پر وزیر اعلی کا منصب اس بات کا مجاز نہیں کہ ٹیسٹنگ سروس کے حکام سے خود براہ راست ملاقات کر کے علاقے کے اہل نوجوانوں کے حقوق غصب اور میرٹ کی پامالی کا سبب بنیں ٹیسٹنگ سروس کا ٹینڈر ہوتا ہے اور تا حال کسی بھی قسم کا ٹینڈر نہیں ہوا ہے اور نہ ہی سرکاری سطح پر کوئی غیر جانبدار کمیٹی تشکیل پائی ہے اس سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ وزیر اعلی اور حکومتی زعما نے یہ تیاری کر رکھی ہے کہ قانون و آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے عزیز و اقارب کو بغیر میرٹ کے بھرتی کیا جائے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی قواعد و ضوابط کو روندھتے ہوئے ٹیسٹنگ سروس کے حکام سے ملاقات کر رہے ہیں یہ عمل علاقے سے دشمنی سے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت نے شفاف بھرتیاں کر کے میرٹ قائم کیا اور حق حق دار کو مل گیا یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی شفافیت کا اعتراف مخالفین بھی کرنے پر مجبور ہیں رشید ارشد نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میرٹ کی پامالی اور قواعد ضوابط سے ہٹ کر کسی بھی بھرتی کے عمل کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ پی ٹی آئی حکومت کے ہاتھوں میرٹ کی پامالی کے خلاف بھر پور مزاحمت کرے گی۔

شیئر کریں

Top